Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی گزگاہیں کھولنے کا معاہدہ


استنبول: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک ایران تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہیں، دونوں ممالک نے سرحدی گزر گاہیں کھولنے کی حامی بھر لی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکی میں ہونے والی انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے اجلاس میں ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات ہوئی۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ملاقات میں علاقائی صور ت حال ،دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں سمیت دیگر اہمور پر تبادلۂ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ایران اورپاکستان کےتعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے،دونوں ممالک نے سرحدی گزر گاہیں کھولنے سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سرحدی گزرگاہیں کھولنےسےعوامی رابطوں کو فروغ ملےگا، اس اقدام سے عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے جبکہ معیار زندگی میں بہتری بھی آئےگی۔

وزیر خارجہ نےایرانی ہم منصب کو افغان امن عمل سے متعلق پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں پاکستان اورایران کے وزرائےخارجہ کی یہ تیسری ملاقات ہے، شاہ محمود قریشی نے رواں سال اپریل میں ایران کا سرکاری دورہ بھی کیا تھا۔

Exit mobile version