پاکستانی کرکٹر کو بیرون ملک کھلانے کا جھانسہ دے کر لوٹ لیا گیا

0


کراچی: سنہرے مستقبل کی تلاش کے خواہشمند پاکستانی کرکٹر کے ساتھ دو ہاتھ ہوگیا، فراڈئیے نے بیرون ملک کھلانے کا جھانسہ دے کر عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی کرکٹر فضل سبحان کو فراڈیئے نے بیرون ملک کھلانے کا جھانسہ دے کر لوٹ لیا اور کم وبیش 17 لاکھ روپے کا چونا لگادیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے مقامی کرکٹر فضل سبحان نے بتایا کہ لاہورکے خالد ہارون نے بے روزگاری میں آئرلینڈ کرکٹ سے دو سال کا کنٹریکٹ دلانےکا خواب دکھایا، خالد ہارون نے مجھ سے مختلف اوقات میں سترہ لاکھ روپے کی رقم کی، رقم کی منتقلی آن لائن رقم کی گئی، میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔

مقامی کرکٹر نے بتایا کہ نوسرباز نے آئرلینڈ کا ویزہ لگوایا، چیک کرانے پر پتہ چلا کہ وہ جعلی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل سوشل میڈیا پر ایک کرکٹر کی ویڈیو وائرل تھی جس میں وہ کرائے کی پک اپ چلارہے تھے، فضل سبحان کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے کی وجہ سے آج پک اپ چلانے پر مجبور ہوں۔

فضل سبحان کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے بہت محنت کی اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے دنوں میں ایک لاکھ روپے تنخواہ لیتا تھا لیکن اب 30 سے 35 ہزار روپے کما رہا ہوں جس سے گزارا نہیں ہوتا۔

مقامی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں نے 42 فرسٹ کلاس میچ کھیلے اور دو سال تک ٹاپ فائیو کھلاڑیوں میں شامل رہا۔ میں نے بھارت کیخلاف ہوم سیریز بھی کھیلی اور تین دفعہ بیٹنگ کی جن میں سے ایک مرتبہ 39 اور دوسری مرتبہ 22 رنز بنائے جبکہ ایک اننگز میں صفر پر آﺅٹ ہو گیا۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق فضل سبحان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں اوسط 32.87 ہے جبکہ وہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے علاوہ پاکستان اے ٹیم کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here