کراچی:بڑےدہشت گردحملےکاخطرہ،الرٹ جاری

0


کراچی ميں بڑے دہشت گرد حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اورنيکٹا نے نيا تھريٹ الرٹ جاری کرديا ہے۔

نیکٹا کےخط کے مطابق کراچی میں کسی سرکاری عمارت کو نشانہ بنايا جاسکتا ہے۔ اس کارروائی کیلئے ممکنہ طورپررکشہ یا گاڑی کا استعمال ہوسکتا ہے۔

نیکٹا کےخط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہرمیں پولیس،رينجرز اور متعلقہ ادارے سخت سیکیورٹی انتظامات کویقینی بنائیں۔ نیکٹا کا یہ خط ہوم سیکریٹری اور ڈی جی رینجرز کے نام ہے۔


چارہفتے قبل بھی نیکٹا کی جانب نیشنل کاؤنٹرٹیررازم اتھارٹی کی جانب سے ہوم سیکریٹری کولکھےگئے خط میں کہا گیا تھا کہ کراچی میں دہشت گردی کا خدشہ ہے، تخریب کار اہم سرکاری عمارتوں کو نشانہ بناسکتے ہیں اس لئےاہم مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کی سفارش کی گئی۔

خط کےمطابق دہشت گرد مستقبل قریب میں ’’حکومت کے کسی اہم محکمے‘‘ پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔تخریب کار ہدف کا تعین اور ضروری تیاری کرچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here