Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 پاکستانی سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ ملکی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی نسل پروری سے اونٹ کی پیدائش کا کامیاب تجربہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سائنسدانوں نے ملکی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی نسل پروری سے اونٹ کی پیدائش کا کامیاب تجربہ کر لیاہے ۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق اونٹ کی اعلیٰ نسل کو محفوظ کرنے کے ساتھ دودھ اور گوشت کی معیاری پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے گا۔
ڈین کلیہ ویٹرنری سائنسز ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی نے کیمل بریڈنگ اینڈ ریسرچ سٹیشن ماہی ضلع بھکر میں نومولود اونٹ کا معائنہ کیا ۔ ڈاکٹر محمد سلمان وقاص اور قمر بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی نے بتایا کہ مصنوعی نسل پروری کے ذریعے مصنوعی طور پر حاملہ ہونے والی ملک کی پہلی اونٹنی سے صحت مند اونٹوں کی نسل نو کو پروان چڑھانے سے تحقیق کی نئی راہیں کھل سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ تھیریوجینیالوجی کے اساتذہ ڈاکٹر محمدسلمان وقاص، ڈاکٹر انجم مسعود اور ایم فل سکالرز پر مشتمل ٹیم نے مٹریجہ نسل کی اونٹنی میں سیمن کولیکشن اور سیمن ایکسٹینشن کے عمل کے ذریعے مصنوعی حمل پروان چڑھانے کا کامیاب اور پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ کیا ہے۔