پاکستانیو! مصیب ابھی ٹلی نہیں ، حکومت نے بجلی اتنی مہنگی کرنے کی تیاری پکڑ لی کہ رات میں روشنی خواب بن جائے گی

0


لاہور ( پاکستان آن لائن )مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ابھی مصیبتیں ٹلی نہیں ہیں بلکہ حکومت نے ان میں مزید اضافہ کرنے کی ٹھان لی ہے ، موخر ادائیگیوں کی مد میں بجلی صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 14 روپے 24 پیسے تک مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہو گیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے جون جولائی 2022 کے موخر کردہ بقایا جات کی کی وصولی کی درخواست دائر کر دی ہے ،نیپر اتھارتی دو مارچ کو وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کرے گی ، درخواست میں بجلی صارفین سے بقایا جات آئندہ آٹھ ماہ میں موصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے ، 200یونٹ والے پروٹیکٹڈ صارفین سے 10 روپے 34 پیسے فی یونٹ ،200 سے 300 والے نان پروٹیکٹڈ صارفین سے 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ وصولی کی درخواست کی گئی ہے جبکہ زرعی صارفین سے نو روپے 90 پیسے فی یونٹ وصولی کی درخواست ہے ۔
اس کے علاوہ کے الیکٹرک کے 200 یونٹ والے صارفین کیلئے 9 روپے 97 پیسے فی یونٹ ، 200 سے 300 یونٹ والے صارفین سے 13 روپے 87 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے ۔کے الیکٹرک کے زرعی صارفین کیلئے بجلی 9 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ موخر کردہ وسولیاں انہی مقررہ مہینوں میں ہی وصول کی جائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here