پاس ٹریک ایپ میں معلومات کا اندراج ، بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

0


کراچی : بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے پاس ٹریک ایپ کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، 5مئی 2021 سے پاس ٹریک ایپ میں معلومات کا اندراج لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے آنے والوں کیلیے پاس ٹریک ایپ پرعمل درآ مد آج رات سے ہوگا ، اس حوالے سے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے پاس ٹریک ایپ کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

مسافروں کو سفر سے پہلے تمام تر معلومات کا ایپ میں اندراج لازمی قرار ہوگا اور موبائل پر پاس ٹریک ایپ کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی ہوگی ، 5مئی 2021 سے پاس ٹریک ایپ میں معلومات کا اندراج لازمی قرار دیا گیا تھا۔

آن لائن ایپ پربنا اندراج سفر کی اجازت نہیں ہوگی تاہم ایپ پر عمل کے ساتھ مسافروں پر ہیلتھ ڈیکلیئریشن پر کرکے پیش کرنے کی شرط ختم کردی ہے۔

یاد رہے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے پاس ٹریک ایپ پر رجسٹریشن کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے ایئرلائن آپریٹرز کے تحفظات اورسوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا تھا کہ رجسٹریشن کا اطلاق صرف 12 سال سے زائد عمر پرہے جبکہ معذور افراد کو پاس ٹریک کی رجسٹریشن سے استثنی ہوگا۔

سی اے اے نے بتایا کہ سفارتکاروں کوپاس ٹریک سےاستثنی سفارتی پاسپورٹ پرحاصل ہوگا، جو مسافر اسمارٹ فون کا استعمال نہیں جانتے بورڈنگ سے قبل ایجنٹوں کے ذریعےاندراج ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here