Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ٹی 20 بلاسٹ میں رضوان کی شاندار واپسی، برق رفتار نصف سینچری
Abdul Rehman
قومی ذمے داریاں نبھانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاندار واپسی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیوٹی سے واپسی کے بعد محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ٹیم سسکس کو دوبارہ جوائن کیا اور پہلے ہی میچ میں برق رفتاری کے ساتھ نصف سینچری اسکور کرڈالی۔
محمد رضوان نے 32 گیندوں پر 66 رنز کی خیال رہے کہ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کی 4 اننگز میں 3 نصف سینچریاں اسکور کرچکے ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹر نے گلوسٹر شائر کے خلاف 43 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ویٹالیٹی بلاسٹ میں اپنے ڈیبیو کو یادگار بناتے ہوئے 81 رنز ناٹ آؤٹ کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔
شاندار اننگز کھیلی، جس میں پانچ چوکے اور پانچ بلند وبالا چھکے شامل تھے۔