Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

ویڈیو اسکینڈل: ن لیگ نے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی


اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے ویڈیو اسکینڈل سے متعلق تحقیقات کے لیے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما مرتضیٰ عباسی کی جانب سے درخواست جہانگیرجدون نے جمع کرائی۔ درخوست میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک، ڈی جی ایف آئی اے، پیمرا اور سابق اسپیکر خیبر پختوانخوا اسمبلی کو بھی درخوست میں فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن، انتخابات شفاف اور آزادانہ بنانے کا ذمے دار ہے، الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ کسی بھی ادارے سے تحقیقات کرا سکتا ہے۔

درخواست کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم پی ایز جن پر پیسے لینے کا الزام لگا رہے ہیں وہ تحقیقات نہیں کرسکتے، الیکشن کمیشن ویڈیواسکینڈل کی صاف شفاف تحقیقات کرائے۔

جہانگیرجدون کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ویڈیو اسیکنڈل پر الیکشن کمیشن سے تحقیقات کاکہا ہے، پی ٹی آئی کے ایم پی ایز پرویز خٹک پر الزام لگارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی عمل میں کسی نے ووٹ خریدا ہے تو الیکشن کمیشن تحقیقات کرائے، حکومت کی بنائی گئی کمیٹی پر ہمیں اعتماد نہیں ہے۔

Exit mobile version