ویڈیوکالز صارفین کیلیے خوشخبری، اسکائپ کا نیافیچر متعارف

0


آن لائن ویڈیو کالنگ سروس اسکائپ کے اینڈرائیڈ صارفین اب ویڈیو کال کے دوران اپنے پس منظر کو دھندلا کرسکیں گے۔

کرونا وائرس کی وبا کے دوران لاک ڈاؤن کے باعث گھروں سے کام کرنے اور ویڈیو کالز کے ذریعے رابطے کرنے کا رجحان بڑھا ہے اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکائپ نے اینڈرائیڈ صارفین کو ویڈیو کال کے دوران اپنے پس منظر کو دھندلا کرنے کا آپشن دیا ہے۔

گزشتہ دنوں مائیکرو سافٹ کی جانب سے اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اسکائپ کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پس منظر دھندلا کرنے کی سپورٹ کا اضافہ کیا گیا تھا۔ یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ مارش میلو (6.0) اور اس سے اوپر کے آپریٹنگ سسٹمز والے فونز استعمال کرنے والے صارفین کو دستیاب ہوگی۔

یہ فیچر آئی او ایس صارفین کو 2 سال سے دستیاب تھا اور اب جا کر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے اسے پیش کیا گیا ہے، ونڈوز، میک او ایس اور لیونکس آپریٹنگ سسٹمز پر بھی یہ فیچر صارفین کو دستیاب ہے۔

فیچر کے ذریعے پس منظر کو دھندلا کرنے سے صرف صارف کا چہرہ ہی نظر آئے گا جبکہ پیچھے موجود ہر چیز دھندلی ہوجائے گی، اس مقصد کے لیے کمپنی نے مشین لرننگ اور ایج ڈیٹکشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے۔

اس فیچر کو ان ایبل کرنا بھی آسان ہے، اسکائپ میں کال کے دوران تھری ڈاٹ مینیو پر جائیں اور وہاں بلر مائی بیک گراؤنڈ پر کلک کردیں۔ یہ فیچر نہ صرف ساکت بلکہ حرکت کرتی اشیا اور لوگوں کو بھی دھندلا کردے گا اور صرف چہرہ ہی صاف نظر آئے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here