Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

ویب سیریز”دھوپ کی دیوار”کےسیٹ پرسجل اوراحدکی تصاویر


شوبزکی معروف جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی آنے والی ویب سیریز ”دھوپ کی دیوار” کی پروڈیوسر شیلجا کیجروال نے سیریزکے سیٹ سے دونوں کی تصاویرشیئرکی ہیں۔

موبائل فون میں گُم احد اور سجل کی تصاویرٹوئٹر پر شیئرکرتے ہوئے شیلجا نے لکھا ” سجل اور احد کے تمام پرستار، دیکھیں سیٹ پرکتنا کام ہورہا ہے”۔

اپنی ٹویٹ میں شیلجا نے بتایا کہ یہ تصاویرویب سیریزکے سیٹ کی ہیں، بس اب تھوڑا سا انتظار”۔

دھوپ کی دیوار 2 نوجوانوں کی کہانی ہے جن کی زندگی راتوں رات ہمیشہ کے لیے بدل جاتی ہے۔

احد رضا میر اور سجل علی کے علاوہ ویب سیریز کے دیگر کرداروں میں عدنان جعفر ، زارا ترین ، پارس مسرور، حماد صدیقی ، عینی زیدی ، سلمیٰ حسن ، لبنیٰ اسلم ، رضا طالش ، سمیعہ ممتاز اورزیب رحمان شامل ہیں۔

اس ویب سیریز کی کہانی معروف لکھاری عمیرہ احمد نے تحریرکی ہے جبکہ ڈائریکٹراور کو پروڈیوسر حسیب احسن ہیں جو اس سے قبل ننھی اور من مائل جیسے ڈراموں کی ہدایتکاری کرچکےہیں۔

توقع ہے کہ دھوپ کی دیوارکو بھارتی انٹرٹینمنٹپلیٹ فارم زی 5 پرجلد ریلیز کیا جائے گا۔

Exit mobile version