Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

وفاقی کابینہ کااجلاس: براڈشیٹ کمیشن کے سربراہ کی تنخواہ اور الاؤنسز کی منظوری دی جائے گی


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، جس میں براڈشیٹ کمیشن کےسربراہ کی تنخواہ و الاؤنسز اور سارک کوویڈ ایمرجنسی فنڈمیں عطیے کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت سولہ نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ کی تنخواہ اورالاؤنسز، سارک کوویڈ ایمرجنسی فنڈ میں رقم عطیہ کرنے اور اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری دے گی۔

اجلاس میں کابینہ کو اسلام آباد میٹرو بس منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابینہ نیپرا اپیلٹ ٹربیونل میں ممبر فنانس تعینات کرنے اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن بل 2021 کے مسودے کی منظوری دے گی۔

اوورسیز اپملائنٹ پروموٹرز کو نئے لائسنس جاری کرنے کی منظوری، میجرندیم انجم کے لیے ریٹائرمنٹ شق میں تبدیلی کی سمری ، فیڈرل ایم ٹی آئی آرڈیننس کے تحت بورڈ آف گورنرز کے ارکان کی تعیناتی اور این ٹی ڈی سی کےمنیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

کابینہ لاہور ہائیکورٹ میں سلمان ادریس کی رٹ پٹیشن پروفاقی رائے پرغورکرے گی اور پی ایس کیو سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی جبکہ سی پیک کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کا بھی امکان ہے۔

Exit mobile version