وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت بحر ہند میں ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا باعث بن رہا ہے۔ بھارتی حکومت کا ہندوتوا نظریہ دنیا کے امن کیلئے خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔
کراچی میں میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری ٹائم کے حوالے سے پاکستان ایک اہم ملک ہے ۔ 2007سے شروع ہونیوالی ان مشقوں میں شرکت کرنیوالے ملکوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلو اکانومی ایک نیا نظریہ ہے۔ بلیو اکانومی مستقبل میں معیشت مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک اور گوادر بندرگاہ گیم چینجر منصوبے ہیں۔
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن مشقوں میں 40ممالک کا شرکت کرنا خوش آئند ہے۔مشق امن پسند ملکوں کومتحد ہونے کا ایک پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے خطے میں امن کیلئے متعدداقدامات کیے ہیں۔کانفرنس کے انعقاد کامقصد خطے میں روابط کو مزید فروغ دینا ہے۔