وزیر اعظم کی احساس راشن پروگرام کیلئے رجسٹریشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

0


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے احساس راشن پروگرام کے تحت غریب گھرانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے گروسری اسٹورز کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام کے تحت کیے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں معاون خصوصی غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر، مشیر خزانہ شوکت ترین، گلگت بلتستان (جی بی) کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید، ایس اے پی ایم برائے سیاسی رابطے شہباز گل اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے کہا حکومت عام آدمی کو زیادہ ریلیف دینےکیلئےہر ممکن اقدامات کررہی ہے، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا احساس ہے، ہم غریب ترین لوگوں کواشیائےضروریہ پرسبسڈی دےرہے ہیں۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ماہانہ50ہزارسےکم آمدن گھرانوں کوراشن کی خریداری پرسبسڈی ملےگی، پروگرام 15دسمبر کو ملک بھر میں شروع کیا جائے گا۔

بریفنگ میں کہا پروگرام کے تحت کریانہ اسٹورز کی رجسٹریشن جاری ہے، اب تک15000سےزائدکریانہ اسٹورزرجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ فراہم کرنے کے لیے گروسری اسٹورز کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here