وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کا اہم اجلاس طلب کرلیا

0


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے دورہ روس کے بعد معاشی ٹیم کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس کل بنی گالہ میں ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان معاشی ٹیم سے موجودہ صورتِ حال پر بریفنگ لیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب سے قبل معاشی ٹیم کے ہمراہ صورتِ حال کا جائزہ لیں گے۔ معاشی ٹیم سے مشاورت کے بعد خطاب کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

وزیر اعظم آفس نے معاشی ٹیم کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے یوکرین اور روس جنگ کے ممکنہ اثرات سے متعلق قوم کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے لئے اپنے رفقا سے مشاورت کی ہے، باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یوکرین روس جنگ کے باعث گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی سطح پر پیٹرول اور گندم کی قیمتوں میں 12 سے 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا امکان ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس جنگ کے ممکنہ اثرات پر قوم کو آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے وزیراعظم عمران خان نے روس کا تاریخی دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے روسی صدر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here