Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 وزیرستان:دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،4 فوجی شہید
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں 4 فوجی شہید ہوگئے۔ حملے کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں دہشت گردوں کی جانب سے گزشتہ رات جمعرات 11 فروری کو سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ جب کہ دہشت گردوں کے حملے میں 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
شہدا کی شناخت لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور سپاہی عزیز کے ناموں سے کی گئی ہے۔ حملے کے بعد علاقے میں سرچنگ اور کلیئرنگ آپریشن جاری ہے۔