وزیرداخلہ شیخ رشید کا اسلام آباد سیکٹر جی13 میں پولیس پر فائرنگ کا نوٹس

0


اسلام آباد : وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آبادسیکٹر جی13میں پولیس پر فائرنگ کا نوٹس لیتے کانسٹیبل قاسم کی قیمتی جان جانے پر غم اور دکھ کا اظہار کیا اور مجرمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آبادسیکٹر جی13میں پولیس پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے تفصیلات طلب کرلیں۔

شیخ رشید نے فائرنگ کرنے والے مجرمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کانسٹیبل قاسم کی قیمتی جان جانے پر غم اور دکھ کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دونوں زخمی اہلکاروں کوہر ممکن طبی سہولت دی جائے، مجرمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے،جلدحراست میں ہوں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پولیس پر فائرنگ شر پسندی ہے،قرارواقعی سزادیں گے، ڈی آئی جی آپریشن افضال کوثر وقوعہ پر موجود ہیں واقعے کی خود تحقیقات اور آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

یاد رہے تھانہ گولڑہ کے علاقے جی 13 میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی تھی ، جس کے نتیجے میں اہلکار شہید اور سب انسپکٹر 2 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق ایک اہلکار کو دل کے پاس گولی لگی جبکہ دوسرے کو پسلیوں میں لگی ہے، سب انسپکٹر جمیل کو کھندے پر گولی لگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here