Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 وزیراعلیٰ کے پی کے اور سابق سینئر عاطف خان میں صلح ہوگئی
صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کے درمیان موجود اختلافات دور ہو گئے ہیں اور ان کے مابین صلح ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان صلح کرانے میں بنیادی کردار گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے ادا کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صلح ہونے کے بعد دونوں رہنماؤں کی وزیراعظم عمران خان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جس میں اکھٹے چلنے پر اتفاق کیا گیا اور پرانے گلے شکوے بھلانے کا وعدہ بھی ہوا۔
کے پی کے سابق سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان کے ساتھ تمام اختلافات ختم ہو گئے ہیں۔
عاطف خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عاطف خان کو سلطان محمد خان کی جگہ صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ سلطان محمد خان نے سینیٹ انتخابات 2018 سے قبل کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دیا ہے۔ وہ صوبائی وزیر قانون کی حیثیت سے کابینہ کا حصہ تھے۔
26 جنوری 2020 کو موجودہ وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے خلاف گروپنگ کے الزام میں عاطف خان، شکیل خان اور شہرام ترکئی کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا گیا تھا۔
صوبائی کابینہ سے برطرف کیے جانے والے وزرا کے پاس کھیل و ثقافت، صحت اور محصولات کے قلمدان تھے۔ شہرام ترکئی کے ساتھ ہونے والے اختلافات پہلے ہی ختم کرلیے گئے تھے۔
دلچسپ امرہے کہ تینوں صوبائی وزرا کی برطرفی کی سمری پر دستخط بھی موجودہ گورنر کے پی شاہ فرمان نے کیے تھے۔