Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 وزیراعظم کے دورہ سندھ پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل، بڑا بیان دے ڈالا
کراچی: ترجمان سندھ حکومت نے وفاقی کابینہ میں کی جانے والی تبدیلیوں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو سوچنا چاہیے کہ وزیر خزانہ بدلنے سےفرق نہیں پڑیگا، شایداب وزیراعظم تبدیل کرنےکی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم کے دورہ سندھ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ہر سال رمضان المبارک میں وزیراعظم کی سندھ میں دلچسپی ہو جاتی ہے، یہ رمضان میں کراچی آتے ہیں اور اپنے اسپتال کیلئے چندہ مانگ کر چلے جاتے ہیں، آج بھی گورنر ہاؤس میں تقریب ہوگی، شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کر کے چلے جائیں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ستمبر2020میں کراچی تشریف لاتےہیں، جہاں وہ کراچی والوں کے لئے 1100 ارب کا اعلان کرتے ہیں، آج کراچی والےایک بار پھر منتظرہیں کہ وہ پیسےکہاں ہیں؟ کراچی والےدیکھ رہےہیں کہ کیا کام ہوئےکیا ڈیولپمنٹ ہوئیں؟،50لاکھ گھر1کروڑ نوکریاں دینی تھیں مگر کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہ ہوسکا، وزیراعظم اعلانات کرتے ہیں لیکن وعدے وفا نہیں ہوتے، ا ن سے تو ماضی کے منصوبے مکمل نہیں ہو رہے، اسی لئے آج سے کپتان کا نیا نام اعلان خان تجویز کرنا چاہوں گا۔
ترجمان سندھ حکومت نے اپنی نیوز کانفرنس میں وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی تھے کھلاڑی ہیں اور رہیں گے، یہ معیشت اور عوام کے ساتھ کھیل رہےہیں، وفاقی کابینہ میں کی جانے والی تبدیلیوں پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو سوچناچاہیےکہ وزیرخزانہ بدلنےسےفرق نہیں پڑیگا، شایداب وزیراعظم تبدیل کرنےکی ضرورت ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی عوام ابھی تک یونیورسٹی کےمنتظرہیں جبکہ صورت حال یہ ہے کہ ابھی تک پی ٹی آئی والوں نے یونیورسٹی کیلئےایک روپیہ خرچ نہیں کیا اور کپتان نےاب تک یونیورسٹی کا چارٹرڈ تک منظور نہیں کیا۔