وزیراعظم کی پاکستان کی وائٹ لسٹ میں واپسی کی راہ ہموار ہونے پر قوم اور عسکری قیادت کو مبارکباد

0


اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی وائٹ لسٹ میں واپسی کی راہ ہموار ہونے پر قوم اور عسکری قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے سول اور ملٹری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی وائٹ لسٹ میں واپسی کی راہ ہموار ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ٹیم پاکستان کو مبارک ہوم، جس نے پاکستان کے لئے کامیاب کاوش کی۔

وزیراعظم نے گرے لسٹ سے نام نکلوانے کی کاوش کرنے والی سول اور ملٹری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا وزیر خارجہ کو بھی مبارک بادکہ ان کی قیادت میں ٹیم کو یہ اہم کامیابی ملی۔

شہباز شریف نے عسکری قیادت کو گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کے عمل پر مبارکباد دی۔

اس سے قبل وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سےتمام شرائط پوری کرنے کے فیٹف کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ تمام حکومتی اداروں،شخصیات،متعلقہ ٹیم کومبارکباد،سب کی کاوشیں رنگ لائی ہیں، وزیرمملکت حناربانی کھراوروزارت خارجہ کی ٹیم کی کارکردگی کوسراہتاہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیٹف سےمتعلق بنیادی سیل میں شامل فوجی اورسول قیادت اورٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، اس کامیابی کاکریڈٹ کورسیل کو جاتا ہے جو مسلسل قومی کاوش کیلئے کام کررہے تھے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی جیت کیلئے کام کرنے والی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیٹف کابیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کااعتراف ہے، انشااللہ ایسی مزید خوشخبریاں آنے والے وقت میں پاکستان کا مقدر بنیں گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی سےمعاشی واقتصادی صورتحال بہتربنانےمیں بھی مدد ملےگی، اسی جذبےسےپاکستان کی معاشی بحالی کیلئے بھی کام کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here