وزیراعظم کی پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت
Abdul Rehman
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سی پیک کونقصان پہنچانے کی کوشش کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر اجلاس ہوا ، جس میں
وزارت داخلہ حکام، چیف سیکرٹریز، سیکیورٹی اور سی پیک حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی ، جس کے بعد وزیراعظم
نے پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
شہباز شریف نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کےبھی فوری اقدامات کیے جائیں، سی پیک کونقصان پہنچانے کی کوشش کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔
گذشتہ روز وزیر اعظم شہبازشریف اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا ، جس میں دو طرفہ امور سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٓوزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب سے کراچی میں دہشتگردانہ حملہ میں چینی باشندوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا تھا۔
وزیراعظم نے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اس مجرمانہ عمل میں ملوث افراد کو پکڑنے اور انہیں پاکستانی قوانین کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لا کر مکمل تحقیقات کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔