Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
وزیراعظم کا بلین ٹری سونامی منصوبے سے متعلق اہم فیصلہ
Abdul Rehman
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا اور چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم کے دوران خود حصہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اب تک 70 کروڑ پودے پہلے ہی لگا چکی ہے، شجر کاری مہم میں 35 کروڑپودے فروری سے اگست تک لگائے جائیں گے، وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم میں خودحصہ لینے کا فیصلہ کیا، عمران خان ہفتہ وار ایک ایک صوبے میں شجر کاری کی تقریب میں شریک ہویں گے۔
ذرایع نے بتایا کہ صوبوں میں شجر کاری تقاریب کا مقصد لوگوں میں پودے لگانے کا رجحان پیدا کرنا ہے۔
اس حوالے سے ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے شیڈول ترتیب دےدیا، عمران خان جلد سندھ میں مینگروز سے متعلق تقریب میں شریک ہوں گے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ مینگروززہریلی آب و ہوا جذب کرکے سمندری آلودگی سے بچانے کاسبب بنتے ہیں۔ پنجاب، کےپی اور بلوچستان زیتون کی شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے۔ جبکہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور جی بی میں آب و ہوا کی مناسبت سے پودے لگائے جائیں گے۔