وزیراعظم نے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ووٹنگ مشینوں کے استعمال کو واحد حل قرار دے دیا

0


اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ووٹنگ مشینوں کے استعمال کو واحد حل قرار دیتے ہوئے کہا اوورسیز پاکستانیوں کوانتخابی عمل میں لازماًشریک کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سینیٹر شہزاد وسیم اور مشیر بابر اعوان ، شبلی فراز، اعظم سواتی اور فرخ حبیب شریک ہوئے۔

اجلاس میں ووٹنگ مشینوں کےاستعمال پربریفنگ دی گئی ، وزیراعظم نے کہا کہ شفافیت یقینی بنانےکیلئےووٹنگ مشینوں کااستعمال واحدحل ہے،حکومت انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک مشینوں کےاستعمال میں شفافیت،آئینی تقاضوں کوپوراکیاجائے، اوورسیزپاکستانیوں کوانتخابی عمل میں لازماًشریک کریں گے، اوورسیزپاکستانی ملک کااثاثہ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here