Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
وزیراعظم عمران خان نے زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا
Abdul Rehman
نوشہرہ : وزیراعظم عمران خان نوشہرہ میں زیتون کی شجرکاری مہم کاآغاز کردیا، مہم کے تحت موزوں مقامات پر زیتون کی شجر کاری کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نوشہرہ پہنچے ، جہاں انھوں نے شجر کاری اورزیتون کی کاشت سے متعلق پروگرام میں شرکت کی اور زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔
اس موقع پر گورنر،وزیراعلیٰ کے پی ،معاون خصوصی ملک امین اسلم اور وزیردفاع پرویزخٹک بھی عمران خان کے ہمراہ موجود تھے۔
زیتون کی شجرکاری 10بلین ٹری سونامی پروگرام کاحصہ ہوگی ، مہم کے تحت موزوں مقامات پرزیتون کی شجرکاری کی جائے گی، زیتون کی کاشت سےناصرف کسان خوشحال ہوگا بلکہ زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان کو منصوبے پر بریفنگ دی گئی جبکہ اس موقع پر عمران خان اظہارخیال بھی کریں گے۔
خیال رہے رواں سال جنوری میں گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے میں زیتون کی کاشت کا بڑا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے، منصوبے کی کامیابی سے بیروزگار اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔
شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ صرف ضلع دیر میں زیتون کی اعلی کوالٹی کی پانچ اقسام پیدا کی جاسکتی ہیں، قبائلی اضلاع میں جنگلی زیتون کے تین کروڑ ساٹھ لاکھ درخت جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر زیتون کے سات کروڑ درخت موجود ہیں۔