وزیراعظم عمران خان آج ای کامرس پاکستان کنونشن سے خطاب کریں گے

0


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ای کامرس پاکستان کنونشن سے خطاب کریں گے ، ای کامرس قومی کنونشن آج کنونشن سینٹراسلام آباد میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سینٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم آج ای کامر س پاکستان کنونشن سے خطاب کریں گے، پاکستان نے حالیہ دنوں میں شعبے میں غیرمعمولی نمو دیکھی ہے، عالمی ادائیگیوں کےگیٹ ویزکویہاں خدمات کی پیشکش میں مدد ملے گی، ہماری ای کام مارکیٹ میں 45فیصداضافہ ہوا ہے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 6 ماہ میں اب تک کی سب سے زیادہ آئی ٹی برآمدات کو چھو لیا، مالی سال 22-2021کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ہوا، امید ہے رواں مالی سال 3.5 ارب ڈالرعبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، ہم عالمی سطح پر تیسری سب سے بڑی گیگ اکانومی بھی ہیں۔

خیال رہے ای کامرس قومی کنونشن آج کنونشن سینٹراسلام آبادمیں ہوگا ، جس میں چیئرمین سینیٹ،سینیٹر عون عباس،وفاقی وزرا،ارکان پارلیمنٹ ، اسدعمر،خسروبختیاراورفہمیدہ مرزاسمیت وفاقی وزرا کو مدعو کیا گیا ہے۔

قومی کنونشن میں ملک بھرسےای کامرس سےوابستہ سیکڑوں نوجوان شریک ہوں گے جبکہ آئی ٹی اورای کامرس کےشعبہ سےوابستہ تنظیموں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here