وزیراعظم آج ضلع نوشہرہ سے زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز کریں گے
Abdul Rehman
نوشہرہ : وزیراعظم عمران خان آج ضلع نوشہرہ سے زیتون کی شجرکاری مہم کاآغاز کریں گے ، مہم کے تحت موزوں مقامات پر زیتون کی شجرکاری کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے، جہاں نوشہرہ میں شجر کاری اورزیتون کی کاشت سے متعلق پروگرام میں شریک ہوں گے۔
وزیراعظم آج ضلع نوشہرہ سے زیتون کی شجرکاری مہم کاآغاز کریں گے ، مہم کے تحت موزوں مقامات پرزیتون کی شجرکاری کی جائے گی۔
زیتون کی شجرکاری 10بلین ٹری سونامی پروگرام کاحصہ ہوگی جبکہ زیتون کی کاشت سےناصرف کسان خوشحال ہوگا بلکہ زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان کومنصوبے پر بریفنگ دی جائےگی جبکہ اس موقع پر عمران خان اظہارخیال بھی کریں گے۔
خیال رہے رواں سال جنوری میں گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے میں زیتون کی کاشت کا بڑا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے، منصوبے کی کامیابی سے بیروزگار اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔
شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ صرف ضلع دیر میں زیتون کی اعلی کوالٹی کی پانچ اقسام پیدا کی جاسکتی ہیں، قبائلی اضلاع میں جنگلی زیتون کے تین کروڑ ساٹھ لاکھ درخت جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر زیتون کے سات کروڑ درخت موجود ہیں۔