Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
واٹس ایپ اکاؤنٹ بیک وقت چار ڈیوائسز میں استعمال ہوسکے گا
Abdul Rehman
سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی سروس متعارف کرانے کی تصدیق کردی۔
ٹیکنالوجی کی کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی تصدیق کے بعد واٹس ایپ حکام نے بھی آج ملٹی ڈیوائس فیچر جلد متعارف کرانے کا عندیہ دیا۔
واٹس ایپ کی اس سہولت سے صارفین کو بہت زیادہ آسانی ہوگی کیونکہ وہ ایک ہی اکاؤنٹ کو چار ڈیوائسز بشمول کمپیوٹر پر لاگ ان کرسکیں گے۔
اس فیچر کے بعد صارفین بیک وقت چار مختلف ڈیوائسز پر اپنا اکاؤنٹ لگ ان کرسکیں گے اور چاروں ہی ڈیوائسز میں Sync کی سہولت حاصل ہوگی۔
صارفین ایپ کو موبائل اور کمپیوٹر کے واٹس ایپ ورژن پر ہی لاگ اِن کر سکیں گے۔
اس سے قبل صارف کو دوسرے فون میں اکاؤنٹ بنانے کے لیے ڈیوائس سے اکاؤنٹ ختم کرنا پڑتا تھا جبکہ کمپیوٹر پر بھی اسے صرف ویب سائٹ کی مدد سے بار کوڈ اسکین کر کے استعمال کیا جاتا ہے۔
کمپنی بار کوڈ یا تصدیقی ہندسوں کے علاوہ فلیش کال پر بھی کام کررہی ہے تاکہ صارفین کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔