والدین کیلئے بڑی خبر ، این سی او سی کا تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم اعلان
Abdul Rehman
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک کے شدید متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے نہ کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کورونا کےکم متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے شدید متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے نہ کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے نام مراسلہ جاری کردیا ہے۔
مراسلے میں کہا ہے کہ کورونا کے شدید متاثرہ اضلاع میں 24 مئی سے تعلیمی ادارے نہ کھولے جائیں، صوبے متعلقہ حکام کو تعلیمی اداروں سےمتعلق احکامات جاری کریں، مراسلہ
این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کےکم متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھلیں گے، تعلیمی ادارے 5 فیصد مثبت کیسز سے کم اضلاع میں کھلیں گے، تعلیمی ادارے کھولنے کےبارےمیں فیصلہ 19، 21 مئی کےاجلاسوں میں ہوا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ کورونا سے زیارہ متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 6 جون تک بند رہیں گے، م7 جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے جائزہ اجلاس 3 جون کو ہو گا۔
خیال رہے ترجمان وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ سندھ کے12اضلاع میں تعلیمی ادارے6جون تک بندرہیں گے جبکہ پنجاب کے16اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے تاہم پنجاب کے20اضلاع میں تعلیمی ادارے6جون تک بندرہیں گے۔
سیکریٹری تعلیم نے بتایا کہ بلوچستان میں کوئٹہ کےعلاوہ24مئی سے اور محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے 22اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے
جبکہ خیبرپختونخواکے19اضلاع میں تعلیمی ادارے6جون تک بندرہیں گے۔