وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے 10 روز پہلے مریم نوازکو آگاہ کرے، عدالت کی نیب کو ہدایت

0


لاہور: ہائی کورٹ نے مریم نواز کی عبوری ضمانت کی درخواست نمٹا دی اور نیب کو ہدایت کی کہ گرفتاری سے دس روز قبل مریم نواز کو آگاہ کیا جائے تاکہ وہ عدالت سے رجوع کر سکیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جاتی امرا اراضی کیس میں مریم نوازکی عبوری ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی ، جسٹس سرفرازڈوگرکی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سماعت کی۔

مریم نواز روسٹرم پرپیش ہوئیں ، نیب پراسیکیوٹر نے بیان دیا کہ مریم کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے ، جس کے بعد عدالت نے ضمانت کی درخواست نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ گرفتاری سے دس روز قبل مریم نواز کو آگاہ کیا جاٸے تاکہ وہ عدالت سے رجوع کر سکیں۔

یاد رہے 24 مارچ کو لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی ، وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ مریم نوازکوچوہدری شوگر کیس میں گرفتار کیا گیا ، وہ 48 دن نیب کی حراست میں رہیں، جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز میں ضمانت پر رہا کیا ، اب پھر چوہدری شوگر ملز کے حوالے سے نوٹس جاری کیےگئے ، ان نوٹس میں بھی جاتی امراکی زمین کا ذکر کیا گیا ، پانامہ کیس میں بھی جاتی امرا کی زمین سےمتعلق انکوائری کی گئی۔

بعد ازاں لاہورہائی کورٹ نے مریم نواز کی عبوری ضمانت 12اپریل تک منظور کر لی اور مریم نوازکی درخواست ضمانت پر نیب سے جواب طلب کرلیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here