‘ن لیگی ایم پی اے عادل چٹھہ کو ووٹوں کا تھیلا لیکر بھاگتے سب دیکھ چکے’

0


لاہور : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز نے ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگایا، جعلساز راجکماری نے چوری کا الزام مخالفین پر ڈال دیا۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہا کہ راجکماری این اے 75 میں مسترد ہونے کے بعد جھوٹی پٹاری لےکر پھر میدان میں ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ن لیگی ایم، پی اے عادل چٹھہ کو ووٹوں کا تھیلا لیکر بھاگتے سب دیکھ چکے ہیں اور کے باوجود جعلساز راجکماری نے اپنی چوری کا الزام مخالفین پر ڈالا۔

فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی کارکنان کو ن لیگ کے مسلح کارکنوں کے آگے ثابت قدم رہنے پر مبارک باد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان نے منشیات فروش ٹولے کو ہمیشہ کےلیے چلتا کردیا، ن لیگ کا نوشہرہ کی جیت پر جشن اور ڈسکہ کی ہار پر دھاندلی کا رونا ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کی ڈکٹیشن پر جمہوری عمل میں رکاوٹ کی بجائے فاتح امیدوار کا اعلان کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here