Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تقسیم کار کمپنیوں کے لیے بجلی کی قیمت فی یونٹ قیمت میں 83 پیسے اضافے کی منظوری دہدی۔

نیپرا ‏نوٹیفیکیشن کے مطابق ‏‏بجلی کی قیمت میں اضافہ 2020-2019 کی سہ ماہی کی مد میں کیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں ‏‏اضافے کا اطلاق ایک سال کیلیے کیا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے پر صارفین پر 84 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہوگا۔

اس سے قبل نیپرا کی جانب سے گزشتہ ماہ بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی، جس پر نیپرا نے موقف اپنایا تھا کہ قیمت میں اضافہ اکتوبراورنومبرکےفیول ایڈجسمنٹ کی مدمیں کیا گیا تھا۔

Exit mobile version