Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی کورونا کے نشانے پر
پاکستان سپرلیگ سیزن سیون کے افتتاحی مقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم کے 9 اسٹاف ممبر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ کورونا مثبت آنے والے ارکان میں سیکورٹی، گراونڈ اسٹاف اور ہائی پرفارمنس کے لوگ شامل ہیں۔
کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلنے والی قسم اومیکرون کے وار جاری ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اومیکرون کے نشانے پر ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے 10 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ کورونا کا شکار ہونے والے ملازمین نےخود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر بورڈ میں احتیاطی تدابیر مزید سخت کر دی گئی ہیں اور وبا سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب ساتویں سیزن کو عالمی وبا کرونا سے بچانے کیلئے فرنچائز ٹیمیں بائیو سیکیورببل میں داخل ہونا شروع ہوگئیں، تمام فرنچائز کے غیرملکی کھلاڑی کل سے کراچی پہنچیں گے۔