Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

’نیب نے ہمیں چھیڑا تو منہ کی کھانی پڑے گی‘


پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نیب نے ہمیں چھیڑا تو منہ کی کھانی پڑے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا گیا چیلنج یہ ہے کہ کون معاملات ٹھیک کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیب ہمیں نہیں چھیڑ سکتا اگر نیب نے چھیڑا تو اسے منہ کی کھانے پڑے گی۔

فضل الرحمان نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے جزائر کے ملک وہاں کے لوگ ہیں، ہر صوبے کے لوگ اپنے وسائل کے مالک ہیں، آج پاکستان کی آزادی چھینی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جو ہم پر مسلط کیے گئے ان کی کوئی حیثیت نہیں، اب معیشت کو چلانا چیلنج بن چکا ہے، ایک کروڑ نوکریوں کا کہہ کر نوجوانوں کیساتھ دھوکہ کیا گیا۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ آج پارلیمنٹ یرغمال ہے، حکومت الیکشن میں دھاندلی کے لیے قانون سازی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فاتح ہیں حکمران شکست چور ہیں، پاکستان دنیا کے نقشے پر ریاست کی شکل رکھتا ہے، ہم نے اسلام اور شریعت کو شناخت دینی ہے۔

Exit mobile version