Todays News

نہر سویز میں ٹریفک جام کی وجہ بننے والے جہاز ایور گرین کو ضبط کر لیا گیا ، حیران کن تفصیلات


قاہرہ  نہر سوئز میں پھنسنے والے تائیوان کے ایور گرین نامی مال بردار بحری جہاز کو مصر میں ضبط کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری عدالت نے جہاز مالکان کو 90 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔کہا جارہا ہے کہ جرمانہ ادائیگی تک جہاز

ایورگرین مصر کے قبضے میں رہے گا۔واضح رہے کہ نہرسوئزمیں 23 مارچ کو پھنسنے والے جہاز کو 6 دن بعد نکالا جا سکا تھا، جہاز پھنسنے سے ایشیا اور یورپ کے درمیان یومیہ 9 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کی تجارت رک گئی تھی۔ مصر کو ریونیو کی مد میں یومیہ 12 سے 15 ملین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔یاد رہے کہ دس فیصد سے زائد عالمی تجارت نہر سوئز کے راستے ہوتی ہے، نہر سوئز ایشیا اور یورپ کے درمیان مختصر ترین سمندری راستہ ہے۔

Exit mobile version