Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 نہر سویز میں ٹریفک جام کی وجہ بننے والے جہاز ایور گرین کو ضبط کر لیا گیا ، حیران کن تفصیلات
قاہرہ نہر سوئز میں پھنسنے والے تائیوان کے ایور گرین نامی مال بردار بحری جہاز کو مصر میں ضبط کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری عدالت نے جہاز مالکان کو 90 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔کہا جارہا ہے کہ جرمانہ ادائیگی تک جہاز
ایورگرین مصر کے قبضے میں رہے گا۔واضح رہے کہ نہرسوئزمیں 23 مارچ کو پھنسنے والے جہاز کو 6 دن بعد نکالا جا سکا تھا، جہاز پھنسنے سے ایشیا اور یورپ کے درمیان یومیہ 9 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کی تجارت رک گئی تھی۔ مصر کو ریونیو کی مد میں یومیہ 12 سے 15 ملین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔یاد رہے کہ دس فیصد سے زائد عالمی تجارت نہر سوئز کے راستے ہوتی ہے، نہر سوئز ایشیا اور یورپ کے درمیان مختصر ترین سمندری راستہ ہے۔