Todays News

‘نواز شریف کو واپس لانا حکومت کے بس کی بات نہیں’


لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو واپس لانا حکومت کے بس کی بات نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سچے دل سےساتھ نہیں، میرا مشورہ ہے ان پر اعتبار نہ کیا جائے۔

اعتزاز احسن نے پی ڈی ایم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا کسی ایک بات پر قائم رہنے کا امکان نہیں، دعا ہے میری جماعت ان سے بچ کر نکل جائے۔

پیکا آرڈینیس کے حوالے سے اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس2022کسی حدتک درست ہے، نون لیگ پیکا ترمیمی آرڈیننس سے اس لیے ڈرتی ہے کیونکہ سب سے زیادہ فیک نیوز مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کے پاس جج کی ویڈیوز تھیں تو عدالت میں پیش کیوں نہ کی، ویڈیوپیش کر کے نواز شریف کو سچا ثابت کرسکتی تھیں، میاں ثاقب نثار کی آڈیو فیک نیوز ہے، مریم نواز کہتی ہیں اوربھی ثبوت ہےان کوپیش کیوں نہیں کرتی۔

پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہنواز شریف کو وطن واپس لانا موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں ، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس لیباٹری سے جعلی بنوائی گئیں۔

Exit mobile version