Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

نجی کالج میں بچیوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

\

ملتان : پولیس نے نجی کالج میں بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم طالبات کو انٹری ٹیسٹ میں پاس کروانے اور شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں نجی کالج میں بچیوں سے زیادتی کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی کالج میں بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم سلمان الوحید نجی کالج میں پڑھنے والی طالبات کو انٹری ٹیسٹ میں پاس کروانے ، نوکری دلوانے کے بہانے اور شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچیوں سے زیادتی کرنےوالا ملزم نجی کالج میں ہی ملازم تھا، ملزم طالبات کو بلیک میل کرکے رقم کا تقاضا بھی کرتا تھا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ گلگشت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Exit mobile version