Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
نازیبا ویڈیو اسکینڈل : مغوی لڑکیاں تاحال بازیاب نہ ہوسکیں
Abdul Rehman
کوئٹہ : نازیبا ویڈیو اسکینڈل میں مغوی لڑکیاں تاحال بازیاب نہ ہوسکیں ، مشیرداخلہ ضیالانگو کا کہنا ہے کہ مغوی لڑکیوں کی بازیابی کیلئےافغان حکام سےرابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں نازیبا ویڈیو اور لڑکیوں پر تشدد کے معاملے پر مغوی لڑکیاں تاحال بازیاب نہ ہوسکیں ، مشیرداخلہ ضیالانگو نے کہا ہے کہ مغوی لڑکیوں کی بازیابی کیلئےافغان حکام سےرابطہ کیاہے۔
ضیالانگو کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں وڈیو اسکنڈل معاملے کی چھان بین کیلئے تمام اداروں سے مدد لی جارہی یے معاملے میں کوئی اعلیٰ یا سیاسی شخصیت ملوث نہیں تفتیش چل رہی یے کسی کو معاف نہیں جائے گا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان ہدایت خلجی اورخلیل کےریمانڈکا نواں روزہے، ملزمان ہدایت خلجی اورخلیل دونوں بھائی ہیں، ملزمان14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔
حکام کے مطابق ملزمان سےصرف والدین کوملنےکی اجازت دی گئی ہے، دوسری ایف آئی آرمیں نامزدملزم نذیر عرف شانی تاحال فرار ہے، ملزم نذیرعرف شانی کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپےماررہی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ پہلی ایف آئی آرکرنیوالی مغوی لڑکیوں کی والدہ بھی تاحال غائب ہے، مغوی بچیوں کی والدہ کا نمبر بند ہے اور گھر کو بھی تالہ لگا ہے، لڑکیوں کی والدہ کی موجودگی سے متعلق بھی معلومات لی جا رہی ہیں۔