Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
میں ہمیشہ عمران خان سے مخلص اور ان کا ممنون ہوں، ایک دن میں حکومت گرانے کے بیان کے بعدپرویز خٹک نےوضاحت کر دی
Abdul Rehman
نوشہرہ میں عمران خان سے مخلص اور ان کا ممنون ہوں، ایک دن میں حکومت گرانے کے بیان کے بعدپرویز خٹک کی وضاحت جاری کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ میں اگر چاہوں تو وزیراعظم عمران خان کی حکومت ایک دن میں گرا سکتا ہوں ۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے وضاحت جاریکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیساتھ مخلص اور ان کا ہمیشہ احسان مند ہوں اور رہوں گا ۔ سماجی رابطے کی ویب ٹویٹر پر انہوں نے کہا ہے
کہ وزیراعظم عمران خان ایک سچا محب وطن انسان ہے ۔ ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کا شکست دیں گے ۔ قبل ازیں وفاقی وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چاہیں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی، تاہم عمران خان کے ان پر کافی احسانات ہیں،پی ڈی ایم کی تحریک کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، پی ڈی ایم کا مصنوعی اتحاد اپنی کرپشن اور چوری بچانے کیلئے تھا،پی ڈی ایم میں شدید اختلافات پیدا ہو چکے ہیں اور بہت جلد ان کا مصنوعی اتحاد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ جس کا ساتھ دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتا ہے اور جس کا ساتھ چھوڑ دوں وہ صفر ہوجاتا ہے۔وفاقی وزیرِ دفاع نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، پی ڈی ایم کا مصنوعی اتحاد اپنی کرپشن اور چوری بچانے کے لیے تھا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میری عزت کرتی ہے، اس لیے میں بھی ارکانِ اسمبلی کا خیال رکھتاہوں، مجھے سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا۔پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان نے ماضی کی حکومتوں میں عوام کا پیسہ چوری کیا اور اب اْس چوری پر پردہ ڈالنے کے لیے کرپٹ ٹولہ حکومت پر دبائو ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شدید اختلافات پیدا ہو چکے ہیں اور بہت جلد ان کا مصنوعی اتحاد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔وفاقی وزیرِ دفاع نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے ذمے دار سابقہ حکومتوں کے حکمران ہیں جن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان قرضو ں میں ڈوبا ہوا ہے۔دوسری جانب اپنے اس بیان کے بعد پرویز خٹک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک طرح کی وضاحتی ٹوئٹ بھی کی۔اپنی ٹوئٹ میں پرویز خٹک نے لکھا کہ نوشہرہ میں میرے گاؤں کے مقامی لوگوں سے خطاب میں واضح ذکر کیا کہ میں عمران خان کا مخلص اور احسان مند ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں اور عمران خان کی حمایت سے ہم ہر علاقے میں کامیاب ہیں اور ہم ضمنی انتخاب کے لیے ہمارے حمایت یافتہ امیدوار کے مقابلے میں کھڑے ہونے والی تمام اپوزیشن جماعتوں کو شکست دیں گے۔