Todays News

میڈیا نمائندوں کو بریفنگ میں دوں گا ،وفاقی وزیر شبلی فراز اور وزیراعطم کے معاون خصوصی شہباز گل کے درمیان تکرار


اسلام آباد  وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی شہباز گل کے درمیان اس بات پر تکرار ہوگئی ہے کہ اجلاس کے متعلق ذرائع ابلاٖغ کے نمائندوں کو بریفنگ کون دے گا۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد شہبازگل نے کمیٹی روم سے نکلنے کے بعدمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت شروع کر دی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورت کے مطابق وفاقی وزیر نے شہبازگل سے کہا کہ آپ میڈیا کے نمائندوں کو کسی بھی صورت بریفنگ نہیں دیں گے، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں اور بات چیت کے

متعلق بریفنگ میں دوں گا۔شہباز گل نے شبلی فراز کو جواب دیا غصہ مت کریں جیسا آپ کہیں گے ویسا ہی ہوگا۔ بعد وزیراطلاعات وہاں سے روانہ ہوگئے۔بعد ازاں میڈیا بریفنگ میں صرف شبلی فراز ہی کیمرے پر نظر آئے۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ اپوزیشن میں آپس میں اتفاق نہیں کیونکہ ان کے اپنے اپنے مفادات ہیں۔ پی ڈی ایم اہداف دیتی رہی اور ہر بار اسے ناکامی ہوئی۔

Exit mobile version