Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

میڈم آپ بھی ماسک پہن لیں, عتقیہ اوڈھو فردوس عاشق اعوان پر برہم


پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا نے ڈیرے ڈالےہوئے ہیں,جس کے لئے احتیاط انتہائی ضروری ہے,حکومتی نمائندے بار بار عوام کو ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دے رہے ہیں لیکن خود تمام ایس او پیز کو بالائے طاق رکھے ہوئے ہیں وزیراعلی پنجاب کی معاون فردوس عاشق اعوان نے تو جیسے ماسک کا استعمال کبھی کیا ہی نہیں جس پر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے فردوس عاشق کو ماسک پہننے کا مشورہ دے ڈالا۔

عتیقہ اوڈھو نے ٹوئٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی تصویر شیئر کی جس میں وہ میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں جبکہ اُنہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک نہیں پہنا ہوا جس پر عتقیہ اوڈھو نے فردوس عاشق اعوان سے مخاطب ہوکر لکھا ’میڈم! براہِ مہربانی ماسک پہن لیں۔‘

Madam, put your mask on please ! pic.twitter.com/t6y5Z1HR6N

— Atiqa Odho Official (@atiqaodho2009) March 21, 2021


عتیقہ اوڈھو نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جب حکومتی نمائندے ہی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو پھر یہ عوام سے کیسے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی توقع کرسکتے ہیں۔

I’m amazed to see how even government officials are not wearing masks during events and press conferences. How do they expect people to follow #Covid SOP’s. Lead by example folks or then deal with the growing crisis !

— Atiqa Odho Official (@atiqaodho2009) March 21, 2021


اُنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ میں یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ کیسے حکومتی نمائندے بھی تقریبات اور پریس کانفرنس کے دوران ماسک نہیں پہنے ہوئے۔

I agree people are being foolish all over. It’s the responsibility of public figures to show the way. Unfortunate.

— Atiqa Odho Official (@atiqaodho2009) March 21, 2021


اداکارہ نے کہا کہ میں اتفاق کرتی ہوں کہ عوام ہر طرف سے بے وقوف بن رہے ہیں لیکن اُنہیں سیدھا راستہ دکھانا عوامی شخصیات کی ذمہ داری ہے۔

عتیقہ اوڈھو کی جانب سے اس اہم مسئلے پر بات کرنے پر صارفین کی جانب سے حمایت کی جارہی ہے۔

Exit mobile version