Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
کراچی:محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیش گوئی کردی اور کہا رواں سال بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کاپہلااسپیل 27جون سے 30جون تک متوقع ہے اور رواں سال بھی معمول سےزیادہ بارشوں کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کراچی میں آج دن بھر مطلع ابرآلود رہےگا ، دن کےاوقات میں بونداباندی کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہےگا اور ہوا 30سے35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلےگی۔
یاد رہے اس سے قبل بھی محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مختلف علاقوں میں اس سال معمول سےزیادہ بارشیں متوقع ہے، مون سون کاسیزن جولائی سےستمبر3ماہ پرمشتمل ہوتاہے۔
اس دوران جنوبی وشمالی پنجاب اورسندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوں گی، جس کے باعث پنجاب، سندھ ،کےپی میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں جبکہ مون سون کاسیزن جولائی سےستمبر3ماہ پرمشتمل ہوتاہے۔