Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام، مسلم لیگ ن کے رہنما کے خلاف نیب ریفرنس تیار
لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا،خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ،آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا، ریفرنس حتمی منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا گیا ہے،خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ،آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے4ستمبر2018کوخواجہ آصف کیخلاف انکوائری کی منظوری دی، خواجہ آصف کو29 دسمبر2020 کو گرفتار کیا گیا ،تحقیقات جاری ہیں۔
متن میں کہا ہے کہ خواجہ آصف جب1991میں سینیٹربنےتو3ہزارمربع گزکاگھرملزم کےپاس تھا، 1993میں خواجہ آصف کےکل اثاثے51لاکھ روپے کے تھے ، پبلک آفس ہولڈرکے بعد2018تک کل اثاثے404 ملین روپے تک پہنچے۔
نیب کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے1987سے2018تک 21 کروڑ 3 لاکھ سےزائدآمدن حاصل کی جبکہ 1987سے2018خواجہ آصف نے 43 کروڑ 94 لاکھ 62 ہزار روپے کے اخراجات ظاہرکئے، اس دوران انھوں نے تنخواہ کی مدمیں2کروڑ97لاکھ17ہزار روپے وصول کئے۔
ریفرنس میں کہا گیا کہ 1987سے2018خواجہ آصف نےکاروبارسے8کروڑ21لاکھ86ہزارآمدن وصول کی، ان کی اہلیہ نےتنخواہ کی مد میں 1کروڑ 7لاکھ 92ہزار روپے وصول کئے۔
ریفرنس کے متن کے مطابق خواجہ آصف نےاہلخانہ کے نام مختلف جائیدادیں بنائیں ،سرمایہ کاری کی، انھوں نے اپنی آمدن کا مرکزی ذریعہ دبئی کی کمپنی کو قرار دیا، دبئی کی کمپنی سے تنخواہ منتقلی کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا، ریفرنس کامتن
خواجہ آصف نے دبئی کی کمپنی کی ملی بھگت سے اقامہ بنوایا، دبئی کی کمپنی کےایم ڈی الیاس صلوم کو طلب کیا گیا مگر وہ شامل تفتیش نہ ہوا اور منی لانڈرنگ الزامات کا بھی جواب نہیں دیا۔