منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہائی پروفائل ڈیلرز گرفتار

0


کراچی: شہر قائد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہائی پروفائل ڈرگ ڈیلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے کے خلاف اہم کارروائی کی، کارروائی کے دوران منشیات کی فروخت میں ملوث دو ہائی پروفائل ڈیلرز کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت لیاقت اور احسان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان سے 53پیکٹس میں موجود 64 کلو چرس، 110گرام کرسٹل اور دو لاکھ 70 ہزار نقدی برآمد کی گئی ہے، دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ منشیات بلوچستان پشین کے ڈیلر حبیب سےخریدی گئی تھی۔

سرفراز نواز کے مطابق خریدی گئی منیشات کراچی میں فروخت کی جانی تھی، ملزمان طویل عرصے سے اس مکروہ دھندے میں ملوث تھے اور منشیات فروشوں کو ان کے ٹھکانوں پر سپلائی کرتے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ ایکسائز نے سندھ پنجاب سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے 20 کلو گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم کو دھر لیا ہے،ملزم کو ایکسائزچیک پوسٹ کمبوہ شہید سندھ پنجاب بارڈر سےگرفتارکیا گیا ، گرفتار ملزم شفیق الرحمان کوہاٹ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here