“ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے”

0


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نئے بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آئی ایم ایف کےملازموں نے بجٹ تیار کرکے عمران خان کو دیا ،جسے بغیرغور کیے جوں کا توں پیش کردیا گیا، ثابت ہوا کہ سلیکٹڈ بجٹ عوام دشمنی کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔

بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاواسطہ ٹیکس کےبجائے اربوں کے بالواسطہ ٹیکس لگانےکی چوری پکڑی گئی،بجٹ کے ہر صفحے پر عوام کے معاشی قتل عام کی ترکیبیں لکھی ہیں، عام آدمی کے استعمال کی ہر شے پر اربوں کا بالواسطہ ٹیکس لگادیاگیا ہے۔

چیئرمین پی پی پی کا مزید کہنا تھا کہ کمپنیاں خام تیل اور ایل این جی پر 17 فیصد سیلز ٹیکس دیں گی تو قیمتیں بڑھیں گی، کرونا سےبچنے کیلئےعوام نےآن لائن خریداری کی تواس پر بھی ٹیکس لگادیا گیا، ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیٹرول پر 20اورچینی پر7روپےفی کلوہونےوالا اضافہ ناکام بنائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here