ملک میں بڑا منصوبہ، حادثات کے زخمیوں اور مریضوں کیلئے ایئر ایمبولینس

0


لاہور: صوبہ پنجاب میں ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ایئر ریسکیو سروس پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیا گیا۔

صوبے کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ایئر ریسکیو سروس کے لیے ایک ارب 16کروڑمختص کر دیے ہیں، ریسکیو ائیر ایمبولینس سے دور دراز علاقوں تک رسائی ممکن ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ مریضوں کو ریسکیو کی تیز ترین سہولت میسر آئے گی، سروس سے حادثات کے زخمیوں اور دیگر قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکیں گی۔

بزدار نے کہا کہ ریسکیو ایئر ایمبولینس کے منصوبے کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، انشااللہ یہ منصوبہ رواں مالی سال شروع ہوجائے گا، اس منصوبے سے ریسکیو سروسز میں انقلاب آئے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کی پہلی ریسکیو ایئرایمبولینس شروع کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here