Todays News

ملازمت کا جھانسہ دے کر 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی


میاں چنوں: پنجاب میں 17سالہ لڑکی کو ملازمت کا جھانسہ دیکر تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ لڑکی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ، جہاں میاں چنوں میں محلہ رحمانیہ کی رہائشی 17سالہ لڑکی کو ملازمت کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزم وقارملازمت کاجھانسہ دےکرمحلہ اسلام آباد میں خالی گھرپرلےگیا، گھرپرملزم کے2ساتھی پہلےسےموجود تھےجنہوں نےاجتماعی زیادتی کی۔

متاثرہ لڑکی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی کہ مجھے انصاف فراہم کیاجائے تاہم بعد ازاں مجسٹریٹ درجہ اول کےحکم پرپولیس نےلڑکی کومیڈیکل کیلئےاسپتال منتقل کردیا۔

پولیس عہدیدار نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور ملزم کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔

اس سے قبل پنجاب میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جہاں ملتان کے علاقے قادر پور ران میں تین بچوں کی ماں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Exit mobile version