Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 مقبوضہ وادی دنیاکی سب سےبڑی جیل میں تبدیل ہوگئی ہے،شاہ محمود
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے۔ پوری دنیا کو جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی داستانوں کا علم ہے۔
ہفتہ 6 جنوری کو جموں و کشمیر او آئی سی رابطہ گروپ اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے یکجہتی پر امت مسلمہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جموں کشمیر میںٕ صورت حال عالمی برادری سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اس وقت دنیا میں سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوچکا ہے، 5 اگست کے حکمنامے نے انسانی حقوق کی دھچیاں اڑا دی ہیں۔ بھارت وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے معاملے پر سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل کیا جائے۔ ہم نے اس دیرینہ مسئلے پر بھرپور سیاسی اور سفارتی مہم چلائی ہے۔
بھارتی پراپگنڈے پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو جسمانی ، سیاسی اور نفسیاتی طور پر کچلنے کیلئے بھارتی ظالمانہ مہم جاری ہے۔ بھارت نے آزادی کی آواز دبانے اور آزادی تحریک کچلنے کیلئے وادی میں 9 لاکھ فوج تعینات کر رکھی ہے۔
قبل ازیں پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے زیراہتمام آزادانہ اور غیرجانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے جموں و کشمیر تنازع کے حل کے لیے پُرعزم ہے۔ رائے شماری کا وعدہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں میں شامل ہے۔