کراچی: بیس سال بھارت کی قید میں رہنے والے معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرخلیل چشتی اسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرخلیل چشتی کا انتقال کراچی میں ہوا، ان کی نمازجنازہ آج بعد نمازظہر جامع مسجد بلاک اے نارتھ ناظم آبادمیں ادا کی جائیگی۔
ڈاکٹرخلیل چشتی اسی سال کی عمر میں بھارت سےرہا ہوکر وطن واپس آئےتھے، مرحوم بیس سال تک قتل کے جھوٹے الزام کے باعث بھارت میں قید رہے۔
ڈاکٹر خلیل چشتی 1992میں اہل خانہ کے ساتھ اجمیر شریف گئے تھے،جہاں بھارتی پولیس نے انہیں قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
ڈاکٹرخلیل چشتی کو12دسمبر2012 میں بھارتی سپریم کورٹ نےبری کیا تھا جس کے بعد ان کی پاکستان واپسی ممکن ہوئی تھی۔