مشتبہ شخص امریکی فضائیہ کی اینڈریوز ایئر بیس میں گھس گیا : امریکی فضائیہ کا دنیا بھر میں فضائی اڈوں کی سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کا اعلان
Abdul Rehman
امریکی فضائیہ نے اینڈریوز ایئر بیس میں مشتبہ شخص کے داخل ہونےکے بعد دنیا بھر میں اپنے فضائی اڈوں کی سیکیورٹی کا از سر نو جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص اینڈریوز ایئربیس میں کھڑے فوجی طیارے سی 40 تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ واقعہ کی تحقیقا ت شروع کر دی گئی ہیں تاہم مشتبہ شخص کے کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلقات کے شواہد نہیں ملے۔اینڈریوز ایئربیس وائٹ ہاؤس سے پندرہ میل کے فاصلے پر واقع ہے جسے امریکی صدر ، نائب صدر سمیت دیگر رہنما دنیا بھر میں آمدورفت کیلئے استعمال کرتے ہیں۔