مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیخلاف ریاست سے غداری کا مقدمہ درج
Abdul Rehman
لاہور : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کیخلاف ریاست سے غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نےحکومت اورریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی،ملک میں فساد برپا کرنے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کیخلاف ریاست سے بغاوت،غداری اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ ٹاؤن شپ کےرہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جاوید لطیف نےحکومت،سالمیت،ریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی، انھوں نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں کے مابین نفرت کابیج بویا۔
مقدمے کے متن میں کہا ہے کہ ن لیگی ایم این اے نےملک میں فسادبرپاکرنےکےلیےہزرہ سرائی کی اور اپنےبیان سےعوام میں خوف ہراس پھیلایا۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ملکی سلامتی، ریاستی اداروں کیخلاف بیان آئین کی خلاف ورزی ہے، جاوید لطیف نے بیان دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔